(Pakistan Enter Asia)
بسم الله الرحمن الرحيم
GATEWAY TO ASIA
پاکستان وسطی ایشیاء، جنوبی ایشیاء اور جنوب مغربی ایشیاء کے سنگم پر واقع ہے۔ پاکستان ایشیاء کے زمینی طور پر مقید تمام ممالک کو زمینی راستوں کے ذریعے بحیرہ عرب سے ملاتا ہے، جس کے باعث ایشیاء کہ زمینی مقید ممالک دیگر دنیا کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، گویا پاکستان ان تمام ممالک کی گزرگاہوں کے لیے ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی اسی اہمیت اور مخصوص جغرافیائی مقام کے باعث پاکستان کو ایشیاء کا دروازہ کہا جاتا ہے۔
ایشیاء میں اپنے مخصوص جغرافیائی مقام کی وجہ سے پاکستان ایشیاء میں ایک اہم اور قائدانہ مقام حاصل کر سکتا ہے، لیکن ایشیاء کا اہم ترین حصہ ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنے آپ کو ایشیاء کے ممالک سے ہمیشہ دور رکھا۔ چنانچہ پاکستان نے آج تک اپنی مخصوص اہمیت کا نہ تو خود فائدہ اٹھایا اور نہ ہی ایشیاء کے زمینی مقید ممالک کو کوئی فائدہ پہنچایا۔ اسی مسلسل غفلت کی وجہ سے ایشیائی ممالک کے درمیان پاکستان کوئی باوقار مقام حاصل نہیں کر سکا، چنانچہ پاکستان ایشیاء میں کوئی اہم حیثیت نہیں رکھتا۔
ایشیاء کے دیگر تمام ممالک معاشی و معاشرتی معاملات میں اجتماعی شعور رکھتے ہیں، اسی طرح یہ دنیا کے دیگر ممالک سے باہمی روابط رکھنے میں بھی اجتماعی طور پر آگے بڑھتے ہیں۔ اپنی مجموعی طاقت اور اتحاد کے باعث یہ ممالک اقوامِ عالم میں بھی ایک قابلِ قدر حیثیت رکھتے ہیں۔
پاکستان نے 1947 سے لے کر آج تک اپنے آپ کو ایشیائی ممالک سے دور رکھا ہوا ہے۔ ایشیاء کا اہم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان کا اس براعظم میں کسی قسم کا کردار نہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ اپنی اس غفلت اور تنہا رہنے کی پالیسی کی وجہ سے دیگر ایشیائی ممالک کے نسبت ہماری معاشی، معاشرتی ترقی اِنْتِہائی کم ہے اور دنیا میں ہمارا مقام بھی غیر اہم ہے۔
جبکہ دوسری طرف ایشیاء کے دیگر ممالک آپس میں اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اجتماعی طور پر معاملات طے کر کےمعاشی و معاشرتی میدان میں نہ صرف کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں بلکہ دنیا میں اہم جگہ بھی بنا رہے ہیں۔
پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کو سامنے رکھنے سے شعوری طور پر یہ راز منکشف ہوتا ہے کہ کوئی ملک انفرادی طور پر ترقی نہیں کر سکتا بلکہ خطے اجتماعی طور پر ترقی کرتے ہیں۔
اسی راز کو جاننے کے بعد اپنے پیارے وطن پاکستان اور اس کی محروم و مظلوم عوام کی خاطر میں نے یہ بیڑہ اٹھایا ہے کہ ایشیاء سے کٹے ہوئے پاکستان کو ایشیاء سے جوڑا جائے۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ، پاکستان کو ایشیاء سے جڑنے کے بعد بے شمار فوائد کے ساتھ استحکام اور دوام بھی حاصل ہوگا۔
تاہم جس طرح کوئی اکیلا ملک ترقی نہیں کر سکتا اور ترقی حاصل کرنے کے لیے ممالک کو ایک دوسرے سے جڑنا پڑتا ہے، اسی طرح میں اکیلے پاکستان کو ایشیاء سے نہیں جوڑ سکتا۔ چنانچہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے میں پاکستان کے مختلف دانشوروں اور قابلِ قدر نوجوانوں پر مشتمل بلاگ کی صورت میں ایک پلیٹ فارم بنا رہا ہوں جس کا نام میں ن
پینٹر ایشیاء
PeNTER ASIA
پینٹر ایشیاء ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہوگا جس میں جنس اور مذہب کی تمیز کے بغیر تمام محب وطن پاکستانی شامل ہو سکیں گے۔ پینٹر ایشیاء کا بنیادی مقصد بچھڑے ہوئے پاکستان کو اپنے وجود ایشیاء سے جوڑنا ہے۔ تاہم اصل مقصد سے جڑے ہوۓ کچھ ضمنی مقاصد بھی طے کرنے ہوں گے اور بلاگ میں حصہ لینے کے لیے مناسب قوائد و ضوابط بھی بناۓ جائیں گے، جن پر عمل کرنا سب پر لازم ہوگا۔
دانشور بزرگوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پیارے اور باشعور نوجوانوں کے لیے پینٹر ایشیاء ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جس کے ذریعے وہ اپنا کردار ادا کر سکیں گے اور اپنے شعور و قابلیت کو استعمال کر کے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا عملی حصہ بھی ڈال سکیں گے۔
نیازمند
مصنف بلاگ پینٹر ایشیاء
رانا آصف خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
1: FOUNDER PRESIDENT: International Road Transport Chamber of Pakistan (IRTCoP)
2: CHAIRMAN: ECO-Countries Logistics Chapter of “ASIAN BUSINESS FORUM” (ABF)
20-04-2025